بلوغ المرام - حدیث 1100

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ صحيح وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَضَى بِالسَّلَبِ لِلْقَاتِلِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَأَصْلُهُ عِنْدَ مُسْلِمٍ.

ترجمہ - حدیث 1100

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چھینے ہوئے مال کی بابت قاتل (غازی) کے حق میں فیصلہ فرمایا ۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في الإمام يمنع القاتل السلب إن رأى....، حديث:2719، ومسلم، الجهاد، حديث:1753.