كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ صحيح وَعَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُبَيِّتُونَ، فَيُصِيبُونَ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيهِمْ، فَقَالَ: ((هُمْ مِنْهُمْ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
حضرت صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کے بچوں اور عورتوں کے متعلق پوچھا گیا کہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو حملہ آور ان کی عورتوں اور بچوں کو بھی مار دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ بھی انھی میں سے ہیں۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الجهاد، باب أهل الدار يبتون فيصاب الولدان والذراري، حديث:3012، ومسلم، الجهاد والسير، باب جواز قتل النساء والصبيان في البيات من غير تعمد، حديث:1745.