كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ صحيح وَعَنْ نَافِعٍ قَالَ: - أَغَارُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى بَنِيَّ الْمُصْطَلِقِ، وَهُمْ غَارُّونَ، فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَهُمْ، وَسَبَى ذَرَارِيَّهُمْ. حَدَّثَنِي بِذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وفیہ (وأصاب يومئذ جويرية.
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
حضرت نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے‘ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو مصطلق پر شب خون مارا تو اس وقت وہ لوگ بے خبر اور غافل تھے۔ چنانچہ آپ نے ان کے لڑائی کرنے والوں کو قتل کیا اور ان کے بال بچوں کو قیدی بنا لیا۔ یہ مجھے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا۔ (بخاری و مسلم)اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ حضرت جویریہ اسی روز قید ہوئیں۔
تشریح :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع موصول ہوئی کہ یہ لوگ آپ سے جنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ نے انھیں راتوں رات جا لیا اور ایسا شب خون مارا کہ ان کے دس آدمی قتل کر دیے اور باقی سب مردوں اور عورتوں کو قید کر لیا‘ ان میں سے کوئی ایک بھی پیچھے نہ چھوڑا۔ اس لڑائی میں مسلمانوں کا صرف ایک آدمی شہید ہوا۔ اسی معرکہ میں حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا قید ہوئیں۔ یہ دراصل حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے حصے میں آئی تھیں۔ حضرت ثابت رضی اللہ عنہ نے ان سے مکاتبت کر لی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جویریہ کی مکاتبت خود ادا فرما کر ان سے شادی کر لی۔ جب لوگوں نے سنا کہ آپ نے جویریہ کو اپنے حرم میں داخل فرما لیا ہے تو لوگوں نے ان کے قیدیوں کو آزاد کر دیا۔ ان کی شادی کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کے سو افراد آزاد ہوئے کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسرال بن گئے تھے۔ چنانچہ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا اپنی قوم کے لیے بہت بابرکت ثابت ہوئیں۔ یہی وہ غزوہ ہے جس میں واقعۂ افک رونما ہوا۔ اس واقعے کی کچھ تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، العتق، باب من ملك من العرب رقيقا فوهب وباع...، حديث:2541، ومسلم، الجهاد والسير، باب جواز الإغارة على الكفار...، حديث:1730.