بلوغ المرام - حدیث 1073

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ الشَّارِبِ وَبَيَانِ الْمُسْكِرِ حسن وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ)). أَخْرَجَهُ الْبَيْهَقِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1073

کتاب: حدود سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’اللہ عز وجل نے تمھارے لیے اس چیز میں شفا نہیں رکھی جسے اس نے تم پر حرام قرار دیاہے۔‘‘ (اسے بیہقی نے بیان کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی بھی حرام چیز میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی شفا نہیں رکھی۔ اور ہر نشہ آور چیز چونکہ حرام ہے‘ اس لیے اس کا برائے علاج استعمال بھی ناجائز ہے۔
تخریج : أخرجه البيهقي:10 /5، وابن حبان (الموارد)، حديث:1397، والحديث الآتي شاهد له. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی بھی حرام چیز میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی شفا نہیں رکھی۔ اور ہر نشہ آور چیز چونکہ حرام ہے‘ اس لیے اس کا برائے علاج استعمال بھی ناجائز ہے۔