بلوغ المرام - حدیث 1071

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ الشَّارِبِ وَبَيَانِ الْمُسْكِرِ حسن وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ)). أَخْرَجَهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ. وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1071

کتاب: حدود سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو، اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہے۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی استعمال کرنا حرام ہے۔ احناف کی رائے یہ ہے کہ جس گھونٹ سے نشہ آئے وہ تو حرام ہے لیکن اس سے پہلے جتنی بھی مقدار میں شراب پی لی جائے، اگر وہ نشہ آور نہیں تو حلال ہی ہے‘ حالانکہ یہ حدیث صراحتاً ان حضرات کے اس قول کی تردید کرتی ہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الأشربة، باب ما جاء في السكر، حديث:3681، والترمذي، الأشربة، حديث:1865، وابن ماجه، الأشربة، حديث:3393، وأحمد"2 /167، 178، 3 /112، 343، والنسائي، الأشربة، حديث:5610، وابن حبان. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی استعمال کرنا حرام ہے۔ احناف کی رائے یہ ہے کہ جس گھونٹ سے نشہ آئے وہ تو حرام ہے لیکن اس سے پہلے جتنی بھی مقدار میں شراب پی لی جائے، اگر وہ نشہ آور نہیں تو حلال ہی ہے‘ حالانکہ یہ حدیث صراحتاً ان حضرات کے اس قول کی تردید کرتی ہے۔