بلوغ المرام - حدیث 107

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْغُسْلِ وَحُكْمِ الْجُنُبِ صحيح وَعَنْهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، تَخْتَلِفُ أَيْدِينَا فِيهِ مِنَ الْجَنَابَةِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ ابْنُ حِبَّانَ: وَتَلْتَقِي أَيْدِينَا.

ترجمہ - حدیث 107

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: غسل اور جنبی کے حکم کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کر لیا کرتے تھے۔ اس برتن میں ہمارے ہاتھ یکے بعد دیگرے داخل ہوتے تھے۔ (بخاری و مسلم) اور ابن حبان نے یہ اضافہ مزید نقل کیا ہے: ’’بسا اوقات دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے سے چھو جاتے تھے۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري، الغسل، باب هل يدخلالجنب يده في الإناء...، حديث:261، ومسلم، الحيض، باب القدر المستحب من الماء في غسل الجنابة...، حديث:321 واللفظ له، وابن حبان: لم أجده بلفظ"وتلتقي"