بلوغ المرام - حدیث 1067

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ الشَّارِبِ وَبَيَانِ الْمُسْكِرِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ)). رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالْحَاكِم ُ

ترجمہ - حدیث 1067

کتاب: حدود سے متعلق احکام و مسائل باب: شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسجدوں میں حدود نہ لگائی جائیں۔‘‘ (اسے ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے دیگر شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ تفصیلی بحث سے انھی کی رائے درست معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۷ /۲۷۲‘ ۲۷۴‘ ۳۶۳‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۲۴ /۳۴۴‘ ۴۴۶) 2. اس حدیث کی رو سے مساجد میں حدود قائم نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ مساجد صرف اللہ کی عبادت و بندگی کے لیے ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نزول کی جگہیں ہیں۔ ایسی پاکیزہ اور رحمت کی جگہوں پر اگر حدود کا اجراء کیا جائے تو اندیشہ ہے کہ خون بہہ نکلنے یا پیشاب پاخانہ نکل جانے کی وجہ سے ان کی بے حرمتی ہو ۔
تخریج : أخرجه الترمذي، الديات، باب ما جاء في الرجل يقتل ابنه يقاد منه أم لا ، حديث:1401، والحاكم:4 /369. 1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے دیگر شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے۔ تفصیلی بحث سے انھی کی رائے درست معلوم ہوتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل:۷ /۲۷۲‘ ۲۷۴‘ ۳۶۳‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۲۴ /۳۴۴‘ ۴۴۶) 2. اس حدیث کی رو سے مساجد میں حدود قائم نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ مساجد صرف اللہ کی عبادت و بندگی کے لیے ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نزول کی جگہیں ہیں۔ ایسی پاکیزہ اور رحمت کی جگہوں پر اگر حدود کا اجراء کیا جائے تو اندیشہ ہے کہ خون بہہ نکلنے یا پیشاب پاخانہ نکل جانے کی وجہ سے ان کی بے حرمتی ہو ۔