بلوغ المرام - حدیث 1057

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ السَّرِقَةِ صحيح وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه -، عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ وَلَا مُنْتَهِبٍ، وِلَا مُخْتَلِسٍ، قَطْعٌ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ، وَصَحَّحَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1057

کتاب: حدود سے متعلق احکام و مسائل باب: چوری کی حد کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’خیانت کرنے والے‘ اچک کر لے جانے والے اور ڈاکا ڈالنے والے کے لیے قطع ید کی سزا نہیں ہے۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الحدود، باب القطع في الخلسة والخيانة، حديث:4391، والترمذي، الحدود، حديث:1448، والنسائي، قطع السارق، حديث:4978، وابن ماجه، الحدود، حديث:2591، وأحمد:3 /380، وابن حبان (الإحسان):6 /316، حديث:4440.