بلوغ المرام - حدیث 1053

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ السَّرِقَةِ صحيح عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُقْطَعُ يَدُ سَارِقٍ إِلَّا فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَاللَّفْظُ لِمُسْلِم وَلَفْظُ الْبُخَارِيِّ: ((تُقْطَعُ الْيَدُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا)). وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ: ((اقْطَعُوا فِي رُبُعِ دِينَارٍ، وَلَا تَقْطَعُوا فِيمَا هُوَ أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ)).

ترجمہ - حدیث 1053

کتاب: حدود سے متعلق احکام و مسائل باب: چوری کی حد کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زائد چوری کرنے پر ہی کاٹا جائے۔‘‘ (بخاری و مسلم- یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔) اور بخاری کے الفاظ ہیں: ’’چور کا ہاتھ چوتھائی دینار یا اس سے زائد پر کاٹا جائے گا۔‘‘ اور احمد کی روایت میں ہے: ’’چوتھائی دینار میں ہاتھ کاٹ دو اور اس سے کم قیمت کی چوری پر نہ کاٹو۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري، الحدود، باب قول الله تعالى: ﴿والسارق والسارقة فاقطعوا أيديهما﴾، حديث:6889، ومسلم، الحدود، باب حد السرقة ونصابها، حديث:1684، وأحمد:6 /80.