كِتَابُ الْجِنَايَاتِ بَابُ الدِّيَاتِ حسن وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((عَقْلُ شِبْهِ الْعَمْدِ مُغَلَّظٌ مِثْلُ عَقْلِ الْعَمْدِ، وَلَا يَقْتَلُ صَاحِبُهُ، وَذَلِكَ أَنْ يَنْزُوَ الشَّيْطَانُ، فَتَكُونُ دِمَاءٌ بَيْنَ النَّاسِ فِي غَيْرِ ضَغِينَةٍ، وَلَا حَمْلِ سِلَاحٍ)). أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَضَعَّفَهُ.
کتاب: جرائم سے متعلق احکام و مسائل
باب: دیتوں سے متعلق احکام و مسائل
انھی (حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ) سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قتل شبہ عمد کی دیت قتل عمد کی طرح مغلظہ ہے۔ لیکن (شبہ عمد کے) قاتل کو قتل نہیں کیا جائے گا۔ وہ (شبہ عمد) یوں ہے کہ (لوگوں میں) شیطان کود پڑتا ہے (اور انھیں قتل و قتال پر آمادہ اور برانگیختہ کرتا ہے) جس کے نتیجے میں بغیر کسی عداوت اور ہتھیار اٹھانے کے خون خرابا ہوجاتا ہے۔‘‘ (اسے دارقطنی نے روایت کیاہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔)
تخریج : أخرجه الدارقطني:3 /95، وأبوداود، الديات، حديث:4565، ومسند أحمد:2 /217.