بلوغ المرام - حدیث 1010

كِتَابُ الْجِنَايَاتِ بَابُ الدِّيَاتِ صحيح وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((دِيَةُ الْخَطَأَ أَخْمَاسًا: عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي لَبُونٍ)). أَخْرَجَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ. وَأَخْرَجَهُ الْأَرْبَعَةُ، بِلَفْظٍ: ((وَعِشْرُونَ بِنِي مَخَاضٍ)) -، بَدَلَ: بُنِيَ لَبُونٍ. وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ أَقْوَى. وَأَخْرَجَهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ مَوْقُوفًا، وَهُوَ أَصَحُّ مِنَ الْمَرْفُوعِ. وَأَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ: مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ: ((الدِّيَةُ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا)).

ترجمہ - حدیث 1010

کتاب: جرائم سے متعلق احکام و مسائل باب: دیتوں سے متعلق احکام و مسائل حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’قتل خطا کی دیت پانچ حصوں میں ہوگی: بیس حقے ‘ بیس جذعے‘ بیس بنات مخاض‘ بیس بنات لبون اور بیس بنی لبون۔‘‘(اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔) اور چاروں نے ’’بنی لبون‘‘ کی بجائے ’’ بیس بنی مخاض ‘‘ کے الفاظ سے اسے ذکر کیا ہے‘ جبکہ پہلی سند زیادہ قوی ہے۔ اور ابن ابی شیبہ نے ایک اور طریق سے اسے موقوفاًروایت کیا ہے اور وہ مرفوع کی نسبت زیادہ صحیح ہے۔ اور ابوداود اور ترمذی نے اسے عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ کے طریق سے مرفوعاً نقل کیا ہے : ’’دیت میں تیس حقے‘ تیس جذعے اور چالیس حاملہ اونٹنیاں ‘ جن کے پیٹوں میں بچے ہوں‘ (وصول کیے جائیں گے۔‘‘)
تخریج : أخرجه الدارقطني:3 /172، وأبوداود، الديات، حديث:4545، والترمذي، الديات، حديث"1386، والنسائي، القاسمة، حديث:4806، وابن ماجه، الديات، حديث"2631، وابن أبي شيبة:9 /134.* حجاج بن أرطاة ضعيف ومدلس وعنعن، وحديث: "الدية ثلاثون حقة" أخرجه أبوداود، الديات، حديث:4541، والترمذي، الديات، حديث:1387، وقال: "حسن غريب" وسنده حسن.