بلوغ المرام - حدیث 100

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْغُسْلِ وَحُكْمِ الْجُنُبِ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((غُسْلُ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ)). أَخْرَجَهُ السَّبْعَةُ.

ترجمہ - حدیث 100

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: غسل اور جنبی کے حکم کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جمعے کے روز غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے۔‘‘ (اسے ساتوں نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : یہ حدیث ان لوگوں کی دلیل ہے جو یوم جمعہ کے غسل کو واجب قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں ’’واجب‘‘ کا لفظ صراحتاً آیا ہے۔ لیکن جہاں تک جمہور کا تعلق ہے وہ اسے مسنون قرار دیتے ہیں اور اس میں وجوب کے حکم کو تاکید کے لیے سمجھتے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري، الجمعة، باب فضل الغسل يوم الجمعة...، حديث:879، ومسلم، الجمعة، باب الطيب والسواك يوم الجمعة، حديث:846، وأبوداود، الطهارة، حديث:341، وأشار إليه الترمذي، الصلاة، حديث: 492، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1089، والنسائي، الصلاة، حديث:1376، وأحمد:3 /60. یہ حدیث ان لوگوں کی دلیل ہے جو یوم جمعہ کے غسل کو واجب قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں ’’واجب‘‘ کا لفظ صراحتاً آیا ہے۔ لیکن جہاں تک جمہور کا تعلق ہے وہ اسے مسنون قرار دیتے ہیں اور اس میں وجوب کے حکم کو تاکید کے لیے سمجھتے ہیں۔