صحيح البخاري - حدیث 940
كِتَابُ الجُمُعَةِ بَابُ القَائِلَةِ بَعْدَ الجُمُعَةِ صحيح حدثنا محمد بن عقبة الشيباني، قال حدثنا أبو إسحاق الفزاري، عن حميد، قال سمعت أنسا، يقول كنا نبكر إلى الجمعة ثم نقيل
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 940
کتاب: جمعہ کے بیان میں باب: جمعہ کی نماز کے بعد سونا ہم سے محمد بن عقبہ شیبانی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابواسحاق فزاری ابراہیم بن محمد نے بیان کیا، ان سے حمید طویل نے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ آپ فرماتے تھے کہ ہم جمعہ سویرے پڑھتے، اس کے بعد دوپہر کی نیند لیتے تھے۔