‌صحيح البخاري - حدیث 903

كِتَابُ الجُمُعَةِ بَابُ وَقْتُ الجُمُعَةِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّهُ سَأَلَ عَمْرَةَ عَنْ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَانَ النَّاسُ مَهَنَةَ أَنْفُسِهِمْ وَكَانُوا إِذَا رَاحُوا إِلَى الْجُمُعَةِ رَاحُوا فِي هَيْئَتِهِمْ فَقِيلَ لَهُمْ لَوْ اغْتَسَلْتُمْ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 903

کتاب: جمعہ کے بیان میں باب: جمعہ کا وقت کب شروع ہوگا ہم سے عبدان عبداللہ بن عثمان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبد اللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں یحی بن سعید نے خبر دی کہ انہوں نے عمرہ بن ت عبد الرحمن سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ لوگ اپنے کاموں میں مشغول رہتے اور جمعہ کے لیے اسی حالت ( میل کچیل ) میں چلے آتے، اس لیے ان سے کہا گیا کہ کاش تم لوگ ( کبھی ) غسل کر لیا کرتے۔
تشریح : باب اور حدیث میں مطابقت لفظ حدیث کانو اذا ارادوا الی الجمعۃ سے ہے۔ علامہ عینی فرماتے ہیں لان الرواح لا یکون الابعد الزوال امام بخاری نے اس سے ثابت فرمایا کہ صحابہ کرام جمعہ کی نماز کے لیے زوال کے بعد آیا کرتے تھے معلوم ہوا کہ جمعہ کا وقت بعد زوال ہوتا ہے۔ باب اور حدیث میں مطابقت لفظ حدیث کانو اذا ارادوا الی الجمعۃ سے ہے۔ علامہ عینی فرماتے ہیں لان الرواح لا یکون الابعد الزوال امام بخاری نے اس سے ثابت فرمایا کہ صحابہ کرام جمعہ کی نماز کے لیے زوال کے بعد آیا کرتے تھے معلوم ہوا کہ جمعہ کا وقت بعد زوال ہوتا ہے۔