‌صحيح البخاري - حدیث 889

كِتَابُ الجُمُعَةِ بَاب السِّوَاكِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَحُصَيْنٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنْ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 889

کتاب: جمعہ کے بیان میں باب: جمعہ کے دن مسواک کرنا ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہ ہمیں سفیان ثوری نے منصو بن معمر اور حصین بن عبد الرحمن سے خبر دی، انہیں ابووائل نے، انہیں حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو منہ کو مسواک سے خوب صاف کر تے۔
تشریح : ان جملہ احادیث سے حضرت امام رحمہ اللہ نے یہ نکالا کہ جمعہ کی نماز کے لیے بھی مسواک کرنا چاہیے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے لیے مسواک کی تاکید فرمائی تو جمعہ کی نماز کے لیے بھی اس کی تاکید ثابت ہوئی۔ اس لیے بھی کہ جمعہ میں زیادہ لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، اس لیے منہ کا صاف کرنا ضروری ہے تاکہ منہ کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔ ان جملہ احادیث سے حضرت امام رحمہ اللہ نے یہ نکالا کہ جمعہ کی نماز کے لیے بھی مسواک کرنا چاہیے۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے لیے مسواک کی تاکید فرمائی تو جمعہ کی نماز کے لیے بھی اس کی تاکید ثابت ہوئی۔ اس لیے بھی کہ جمعہ میں زیادہ لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، اس لیے منہ کا صاف کرنا ضروری ہے تاکہ منہ کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔