‌صحيح البخاري - حدیث 867

كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ اِنتِظَارِ النَّاسِ قِيَامِ الاِمَامِ العَالِمِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُصَلِّي الصُّبْحَ فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ مُتَلَفِّعَاتٍ بِمُرُوطِهِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنْ الْغَلَسِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 867

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: لوگوں کا نماز کے بعد امام کے اٹھنے کا انتظار کرنا ہم سے عبد اللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے امام مالکؒ سے بیان کیا، ( دوسری سند ) اور ہم سے عبد اللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہیں امام مالک ؒنے یحیٰ بن سعید انصاری سے خبر دی، انہیں عمرہ بن ت عبد الرحمن نے، ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز پڑھ لیتے پھر عورتیں چادریں لپیٹ کر ( اپنے گھروںکو ) واپس ہو جاتی تھیں۔ اندھیرے سے ان کی پہچان نہ ہو سکتی۔