‌صحيح البخاري - حدیث 769

كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ القِرَاءَةِ فِي العِشَاءِ صحيح حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، سَمِعَ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ: وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ فِي العِشَاءِ، وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ أَوْ قِرَاءَةً

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 769

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: نماز عشاء میں قرات کا بیان ہم سے خلاد بن یحییٰ نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ ہم سے مسعر بن کدام نے بیان کیا، انھوں نے کہا کہ مجھ سے عدی بن ثابت نے کہا۔ انھوں نے براء رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عشاء میں والتین والزیتون پڑھتے سنا۔ میں نے آپ سے زیادہ اچھی آواز یا اچھی قرات والا کسی کو نہیں پایا۔