‌صحيح البخاري - حدیث 767

كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الجَهْرِ فِي العِشَاءِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ البَرَاءَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ فِي العِشَاءِ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ: بِالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 767

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: نماز عشاء میں بلند آواز سے قرات ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا عدی بن ثابت سے، انھوں نے بیان کیا کہ میں نے براء بن عازب سے سنا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔ آپ سفر میں تھے کہ عشاء کی دو پہلی رکعات میں سے کسی ایک رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے والتین والزیتون پڑھی۔