‌صحيح البخاري - حدیث 7511

كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم بَابُ كَلاَمِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ القِيَامَةِ مَعَ الأَنْبِيَاءِ وَغَيْرِهِمْ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ وَآخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ حَبْوًا فَيَقُولُ لَهُ رَبُّهُ ادْخُلْ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ رَبِّ الْجَنَّةُ مَلْأَى فَيَقُولُ لَهُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَكُلُّ ذَلِكَ يُعِيدُ عَلَيْهِ الْجَنَّةُ مَلْأَى فَيَقُولُ إِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا عَشْرَ مِرَارٍ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7511

کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جہمیہ وغیرہ کی تردید باب: اللہ تعالیٰ کا قیامت کے دن انبیاء اور دوسرے لوگوں سے کلام کرنا برحق ہے ہم سے محمد بن خالد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، ان سے اسرائیل نے، ان سے منصور نے، ان سے ابراہیم نے، ان سے عبیدہ نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں سب سے بعد میں داخل ہونے والا اور دوزخ سے سب سے بعد میں نکلنے والا وہ شخص ہو گا جو گھسٹ کر نکلے گا، اس سے اس کا رب کہے گا جنت میں داخل ہو جا، وہ کہے گا میرے رب! جنت تو بالکل بھری ہوئی ہے، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تیرے لیے دنیا کے دس گنا ہے۔
تشریح : باب کامطلب حدیث کےآخری مضمون سےنکلا جب اللہ تعالیٰ اپنےبندے سے خودکلام کرےگا اوراسےدس گنی نعمہائے جنت کی بشارت دےگا۔حضرت عبداللہ بن مسعود ہذلی ہیں۔دار ارقم میں اسلام قبول کیا سفر اورحضر میں نہایت ہی خلوص کےساتھ رسول کریمﷺ کی خدمت کی ۔ساٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔سنہ32ھ میں بقیع غرقد میں دفن ہوئے ۔رضی اللہ عنہ وارضاہ۔ باب کامطلب حدیث کےآخری مضمون سےنکلا جب اللہ تعالیٰ اپنےبندے سے خودکلام کرےگا اوراسےدس گنی نعمہائے جنت کی بشارت دےگا۔حضرت عبداللہ بن مسعود ہذلی ہیں۔دار ارقم میں اسلام قبول کیا سفر اورحضر میں نہایت ہی خلوص کےساتھ رسول کریمﷺ کی خدمت کی ۔ساٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔سنہ32ھ میں بقیع غرقد میں دفن ہوئے ۔رضی اللہ عنہ وارضاہ۔