كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم بَابٌ: إِنَّ لِلَّهِ مِائَةَ اسْمٍ إِلَّا وَاحِدًا صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ أَحْصَيْنَاهُ حَفِظْنَاهُ
کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جہمیہ وغیرہ کی تردید
باب : اس بیان میں کہ اللہ کے ننانوے نام ہیں ۔
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ‘ کہا ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا ‘ ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ‘ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ۔ جو انہیں یاد کرلے گا وہ جنت میں جائے گا ۔
تشریح :
سورہ یٰسین کی آیت وکل شیئی احصیناہ فی امام مبین۔ ( یٰسین : 12 ) میں یہ لفظ وارد ہوا ہے ۔
سورہ یٰسین کی آیت وکل شیئی احصیناہ فی امام مبین۔ ( یٰسین : 12 ) میں یہ لفظ وارد ہوا ہے ۔