‌صحيح البخاري - حدیث 7334

كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ بَابُ مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ ﷺوَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ العِلْمِ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ جِدَارِ الْمَسْجِدِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ وَبَيْنَ الْمِنْبَرِ مَمَرُّ الشَّاةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7334

کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا باب : آنحضرت ﷺنے عالموں کے اتفاق کرنے کا جو ذکر فرمایا ہے اس کی ترغیب دی ہے اور مکہ اور مدینہ کے عالموں کے اجماع کا بیان ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ابو غسان نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے ابو حازم نے بیان کیا ‘ ان سے سہل رضی اللہ عنہ نے کہ مسجد نبوی کی قبلہ کی طرف دیوار اور منبر کے درمیان بکریوں کے گزرنے جتنا فاصلہ تھا ۔
تشریح : مسجد نبوی کی دیوار اور منبر تاریخی تقدس رکھتے ہیں ۔ تلک آثار نا تدل علینا فانظر وبعدنا الی الاثار۔ مسجد نبوی کی دیوار اور منبر تاریخی تقدس رکھتے ہیں ۔ تلک آثار نا تدل علینا فانظر وبعدنا الی الاثار۔