كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الكَلِمِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يُبَايِعُهُ وَأُقِرُّ لَكَ بِذَلِكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ
کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا
باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا‘ ان سے عبد اللہ بن دینار نے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے عبد الملک بن مروان کو خط لکھا کہ وہ اس کی بیعت قبول کرتے ہیں اور یہ لکھا کہ میں تیرا حکم سنوں گا اور مانوں گا بشرطیکہ اللہ کی شریعت اور اس کے رسول کی سنت کے موافق ہو جہاں تک مجھ سے ممکن ہوگا ۔
تشریح :
یہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے ۔ جب عبد الملک بن مروان کی خلافت پر لوگوں کا اتفاق ہو گیا ۔
یہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد کی بات ہے ۔ جب عبد الملک بن مروان کی خلافت پر لوگوں کا اتفاق ہو گیا ۔