‌صحيح البخاري - حدیث 7271

كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الكَلِمِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ عَوْفًا أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ يُغْنِيكُمْ أَوْ نَعَشَكُمْ بِالْإِسْلَامِ وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَقَعَ هَاهُنَا يُغْنِيكُمْ وَإِنَّمَا هُوَ نَعَشَكُمْ يُنْظَرُ فِي أَصْلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7271

کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا باب : نبی کریم ﷺ کا ارشاد کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں ہم سے عبد اللہ بن صباح نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے معتمربن سلیمان نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے عوف اعرابی سے سنا‘ان سے ابو المنہال نے بیان کیا ‘ انہوں نے ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ غنی کردیا ہے یا بلند درجہ کردیا ہے ۔
تشریح : ورنہ اسلام سے پہلے تم ذلیل اور محتاج تھے ۔ ورنہ اسلام سے پہلے تم ذلیل اور محتاج تھے ۔