‌صحيح البخاري - حدیث 7255

كِتَابُ أَخْبَارِ الآحَادِ بَابُ مَا جَاءَ فِي إِجَازَةِ خَبَرِ الوَاحِدِ الصَّدُوقِ فِي الأَذَانِ وَالصَّلاَةِ وَالصَّوْمِ وَالفَرَائِضِ وَالأَحْكَامِ صحيح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7255

کتاب: خبر واحد کے بیان میں باب : ایک سچے شخص کی خبر پر اذان نماز روزے فرائض سارے احکام میں عمل ہونا ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے خالد بن مہران نے بیان کیا ‘ ان سے ابو قلابہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ ہر امت میں ایک امانت دار ہوتا ہے اور اس امت کے امانت دار ابو عبیدہ ابن الجراح رضی اللہ عنہ ہیں ۔
تشریح : یہ ایمانداری اور امانت داری میں فردید تھے گو اور سب صحابہ بھی ایماندار اور دیانتدار تھے مگر ان کا درجہ اس خاص صفت میں بہت ہی بڑھا ہوا تھا جسے عثمان رضی اللہ عنہ کا درجہ حیا میں ‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا شجاعت میں ۔ ( رضی اللہ عنہم اجمعین ) یہ ایمانداری اور امانت داری میں فردید تھے گو اور سب صحابہ بھی ایماندار اور دیانتدار تھے مگر ان کا درجہ اس خاص صفت میں بہت ہی بڑھا ہوا تھا جسے عثمان رضی اللہ عنہ کا درجہ حیا میں ‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا شجاعت میں ۔ ( رضی اللہ عنہم اجمعین )