‌صحيح البخاري - حدیث 7234

كِتَابُ التَّمَنِّي بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التَّمَنِّي صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ أَتَيْنَا خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ نَعُودُهُ وَقَدْ اكْتَوَى سَبْعًا فَقَالَ لَوْلَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7234

کتاب: نیک ترین آرزؤں کے جائز ہونے کے بیان میں باب : جس کی تمنا کرنا منع ہے ہم سے محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدہ نے بیان کیا ‘ ان سے ابن ابی خالد نے ‘ ان سے قیس نے بیان کیا کہ ہم خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی عبادت کے لیے حاضر ہوئے ۔ انہوں نے سات داغ لگوائے تھے ‘ پھر انہوں نے کہا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں اس کی دعا کرتا ۔