‌صحيح البخاري - حدیث 7214

كِتَابُ الأَحْكَامِ بَابُ بَيْعَةِ النِّسَاءِ صحيح حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَايِعُ النِّسَاءَ بِالْكَلَامِ بِهَذِهِ الْآيَةِ لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا قَالَتْ وَمَا مَسَّتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ امْرَأَةٍ إِلَّا امْرَأَةً يَمْلِكُهَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7214

کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں باب : عورتوں سے بیعت لینا ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبد الرزاق بن ہمام نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو معمر نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے ‘ انہیں عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں سے زبانی اس آیت کے احکام کی بیعت لیتے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی آخر آیت تک ۔ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کا ہاتھ نہیں چھوا‘ سوا اس عورت کے جو آپ کی لونڈی ہو ۔
تشریح : یا آپ کی بیوی ہو ۔ ان سب سے غیر عورتیں مراد ہیں ۔ بیعت میں بھی آپ نے ان کا ہاتھ نہیں چھوا ۔ نسائی اور طبرانی کی روایت میں یوں ہے ۔ امیمہ بنت رقیقہ کئی عورتوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئئی اور مصافحہ کے لیے کہا ۔ آپ نے فرمایا کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ۔ یا آپ کی بیوی ہو ۔ ان سب سے غیر عورتیں مراد ہیں ۔ بیعت میں بھی آپ نے ان کا ہاتھ نہیں چھوا ۔ نسائی اور طبرانی کی روایت میں یوں ہے ۔ امیمہ بنت رقیقہ کئی عورتوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئئی اور مصافحہ کے لیے کہا ۔ آپ نے فرمایا کہ میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ۔