‌صحيح البخاري - حدیث 721

كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ الصَّفِّ الأَوَّلِ صحيح وَقَالَ: «وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ، لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الصَّفِّ المُقَدَّمِ لاَسْتَهَمُوا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 721

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں باب: صف اول کا ثواب فرمایا کہ اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں۔ خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔
تشریح : اتفاقاً کوئی مسلمان مرد عورت کسی پانی میں ڈوب کر مرجائے یا ہیضہ وغیرہ امراض شکم کا شکار ہو جائے، یا مرض طاعون سے فوت ہو جائے یا کسی دیوار وغیرہ کے نیچے دب کر مرجائے۔ ان سب کو شہیدوں کے حکم میں شمار کیا گیا ہے۔ پہلی صف سے امام کے قریب والی صف مراد ہے۔ قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ آگے کی صف دوسری صف کو بھی شامل ہے اس لیے کہ وہ تیسری صف سے آگے ہے، اس طرح تیسری صف کو بھی کیوں کہ وہ چوتھی سے آگے ہے۔ یہ حدیث پہلے بھی گزر چکی ہے۔ اتفاقاً کوئی مسلمان مرد عورت کسی پانی میں ڈوب کر مرجائے یا ہیضہ وغیرہ امراض شکم کا شکار ہو جائے، یا مرض طاعون سے فوت ہو جائے یا کسی دیوار وغیرہ کے نیچے دب کر مرجائے۔ ان سب کو شہیدوں کے حکم میں شمار کیا گیا ہے۔ پہلی صف سے امام کے قریب والی صف مراد ہے۔ قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ آگے کی صف دوسری صف کو بھی شامل ہے اس لیے کہ وہ تیسری صف سے آگے ہے، اس طرح تیسری صف کو بھی کیوں کہ وہ چوتھی سے آگے ہے۔ یہ حدیث پہلے بھی گزر چکی ہے۔