كِتَابُ الأَحْكَامِ بَابُ الحُكْمِ فِي البِئْرِ وَنَحْوِهَا صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْلِفُ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ مَالًا وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ
کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں باب : کنویں اور اس جیسی چیزوں کے مقدمات فیصل کرنا ہم سے اسحاق بن نفر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو سفیان نے خبر دی ‘ انہیں منصور اور اعمش نے ‘ ان سے ابو وائل نے بیان کیا کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایسی قسم کھائے جو جھوٹی ہو جس کے ذریعہ وہ کسی دوسے کا مال مار لے تو اللہ سے وہ اس حال میں ملے کا کہ وہ اس پر غضبناک ہو گا‘پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت ( اس کی تصدیق میں) نازل فرمائی ” بلا شبہ جو لوگ اللہ کے عہد اور اس کی قسموں کو تھوڑیت پونجی کے بدلے خرید تے ہیں “ ( الایہ)