‌صحيح البخاري - حدیث 7165

كِتَابُ الأَحْكَامِ بَابُ مَنْ قَضَى وَلاَعَنَ فِي المَسْجِدِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ شَهِدْتُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً وَفُرِّقَ بَيْنَهُمَا

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7165

کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں باب : جو مسجد میں فیصلہ کرے یا لعان کرائے ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، ان سے سہل بن سعدص نے بیان کیا کہ میں نے دو لعان کرنے والوں کو دیکھا۔ میں اس وقت پندرہ سال کا تھا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی گئی تھی۔
تشریح : سہل بن سعد ساعدی انصاری ہیں یہ آخری صحابی ہیں جو مدینہ میں فوت ہوئے سال وفات سنہ 91ھ ہے۔ سہل بن سعد ساعدی انصاری ہیں یہ آخری صحابی ہیں جو مدینہ میں فوت ہوئے سال وفات سنہ 91ھ ہے۔