كِتَابُ الفِتَنِ بَابُ صحيح حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن شعبة، حدثنا معبد، سمعت حارثة بن وهب، قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول " تصدقوا، فسيأتي على الناس زمان يمشي الرجل بصدقته، فلا يجد من يقبلها ". قال مسدد حارثة أخو عبيد الله بن عمر لأمه.
کتاب: فتنوں کے بیان میں باب ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے معبد نے بیان کیا، انہوں نے حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صدقہ کرو کیوں کہ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آ:ے گا جب ایک شخص اپنا صدقہ لے کر پھرے گا اور کوئی اسے لینے والا نہیں ملے گا۔ مسدد نے بیان کیا کہ حارثہ عبیداللہ بن عمر کے ماں شریک بھائی تھے۔ کہتے ہیں کہ یہ دور حضرت عمر بن عبدالعزیز کے زمانہ میں گزرچکا ہے یا قیامت کے قریب آئے گا جب لوگ بہت تھوڑے رہ جائیں گے۔