كِتَابُ الفِتَنِ بَابُ ظُهُورِ الفِتَنِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَحْسِبُهُ رَفَعَهُ، قَالَ: «بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ أَيَّامُ الهَرْجِ [ص:49]، يَزُولُ فِيهَا العِلْمُ وَيَظْهَرُ فِيهَا الجَهْلُ» قَالَ أَبُو مُوسَى: وَالهَرْجُ: القَتْلُ بِلِسَانِ الحَبَشَةِ
کتاب: فتنوں کے بیان میں باب : فتنوں کے ظاہر ہونے کا بیان ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے غندر نے‘ کہا ہم سے شعبہ نے ‘ ان سے واصل نے ‘ ان سے ابو وائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اور میرا خیال ہے کہ اس حدیث کو انہوں نے مرفوعاً بیان کیا ‘ کہاکہ قیامت سے پہلے ہرج کے دن ہوں گے ‘ ان میں علم ختم ہو جائے گا اور جہالت غالب ہوگی ۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حبشی زبان میں ہرج بمعنی قتل ہے ۔