كِتَابُ الفِتَنِ بَابُ ظُهُورِ الفِتَنِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى فَقَالَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ لَأَيَّامًا يَنْزِلُ فِيهَا الْجَهْلُ وَيُرْفَعُ فِيهَا الْعِلْمُ وَيَكْثُرُ فِيهَا الْهَرْجُ وَالْهَرْجُ الْقَتْلُ
کتاب: فتنوں کے بیان میں باب : فتنوں کے ظاہر ہونے کا بیان ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے اعمش نے ‘ ان سے شقیق نے بیان کیا کہ میں عبداللہ بن مسعود اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا ۔ ان دونوں حضرات نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن سے پہلے ایسے دن ہوں گے جن میں جہالت اترے پڑے گی اور علم اٹھا لیا جائے گا اور ہر ج بڑھ جائے گا اور ہرج قتل ہے ۔