‌صحيح البخاري - حدیث 7037

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ النَّفْخِ فِي المَنَامِ صحيح وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أُوتِيتُ خَزَائِنَ الأَرْضِ، فَوُضِعَ فِي يَدَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَكَبُرَا عَلَيَّ وَأَهَمَّانِي، فَأُوحِيَ إِلَيَّ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا الكَذَّابَيْنِ اللَّذَيْنِ أَنَا بَيْنَهُمَا: صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَصَاحِبَ اليَمَامَةِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7037

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : خواب میں پھونک مارتے دیکھنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سویا ہوا تھا کہ زمین کے خزانے میرے پاس لائے گئے اور میرے ہاتھ میں دو سونے کے کنگن رکھ دےئے گئے جو مجھے بہت شاق گزرے ۔ پھر مجھے وحی کی گئی کہ میں ان پر پھونک ماروں میں نے پھونکا تو وہ اڑ گئے ۔ میں نے ان کی تعبیر دو جھوٹوں سے لی جن کے درمیان میں میں ہوں ایک صنعاءکا اور دوسرا یمامہ کا ۔
تشریح : صنعاءمیں ایک شخص اسود عنسی نامی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور یمامہ میں مسیلمہ کذاب نے بھی یہی ڈھونگ رچا یا ۔ اللہ نے ان دونوں کو ہلاک کردیا لفظ فنفخہ کے ذیل میں صاحب فرماتے ہیں وفی ذالک اشارۃ الیٰ حقارۃ امرھما لان شان الذی ینفخ فیذھب بالنفخ ان یکون فی غاےۃ الحقارۃ الخ‘ ( فتح ) یعنی آپ کے پھونک دینے میں ان دونوں کی حقارت پر اشارہ ہے ۔ اس لیے پھونک کی کیفیت میں ہے کہ جس چیز کو پھونکا جائے وہ پھونکنے سے چلی جائے وہ چیز انتہائی حقیر اور کمزور ہو تی ہے جیسے ریت مٹی ہاتھوں کے اوپر سے پھونک سے اڑا دیتے ہیں وہ سونے کے کنگن نظر آئے جو پھونکنے سے تو فوراً اڑ گئے وہ ختم ہو گئے ۔ اسودہ عنسی کو فیروز نے یمین میں ختم کیا اور مسیلمہ کذاب جنگ یمامہ میں وحشی رضی اللہ عنہ ک ہاتھوں ختم ہوا ۔ جاءالحق وزھن الباطل ان الباطل کا ن زھوقا۔ صنعاءمیں ایک شخص اسود عنسی نامی نے نبوت کا دعویٰ کیا اور یمامہ میں مسیلمہ کذاب نے بھی یہی ڈھونگ رچا یا ۔ اللہ نے ان دونوں کو ہلاک کردیا لفظ فنفخہ کے ذیل میں صاحب فرماتے ہیں وفی ذالک اشارۃ الیٰ حقارۃ امرھما لان شان الذی ینفخ فیذھب بالنفخ ان یکون فی غاےۃ الحقارۃ الخ‘ ( فتح ) یعنی آپ کے پھونک دینے میں ان دونوں کی حقارت پر اشارہ ہے ۔ اس لیے پھونک کی کیفیت میں ہے کہ جس چیز کو پھونکا جائے وہ پھونکنے سے چلی جائے وہ چیز انتہائی حقیر اور کمزور ہو تی ہے جیسے ریت مٹی ہاتھوں کے اوپر سے پھونک سے اڑا دیتے ہیں وہ سونے کے کنگن نظر آئے جو پھونکنے سے تو فوراً اڑ گئے وہ ختم ہو گئے ۔ اسودہ عنسی کو فیروز نے یمین میں ختم کیا اور مسیلمہ کذاب جنگ یمامہ میں وحشی رضی اللہ عنہ ک ہاتھوں ختم ہوا ۔ جاءالحق وزھن الباطل ان الباطل کا ن زھوقا۔