‌صحيح البخاري - حدیث 7032

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ القَدَحِ فِي النَّوْمِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7032

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : خواب میں پیالہ دیکھنا ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے عقیل نے ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے حمزہ بن عبداللہ نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا آپ نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لا یا گیا ۔ میں نے اس میں سے پیا پھر میں نے اپنا بچا ہوا۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا ۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ ! آپ نے اس کی تعبیر کیا لی؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم سے تعبیر لی ۔