‌صحيح البخاري - حدیث 7015

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ الإِسْتَبْرَقِ وَدُخُولِ الجَنَّةِ فِي المَنَامِ صحيح حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: رَأَيْتُ فِي المَنَامِ كَأَنَّ فِي يَدِي سَرَقَةً مِنْ حَرِيرٍ، لاَ أَهْوِي بِهَا إِلَى مَكَانٍ فِي الجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ بِي إِلَيْهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7015

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : خواب میں رنگین ریشمی کپڑا دیکھنا اور بہشت میں داخل ہونا ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ‘ ان سے ایوب نے ‘ ان سے نافع نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ گو یا میرے ہاتھ میں ریشم کا ایک ٹکڑا ہے اور میں جنت میں جس جگہ جا نا چاہتا ہو ں وہ مجھے اڑا کر وہاں پہنچا دیتا ہے ۔ میں نے اس کا ذکر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ عنہما سے کیا