كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ كَشْفِ المَرْأَةِ فِي المَنَامِ صحيح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرِيتُكِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ إِذَا رَجُلٌ يَحْمِلُكِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُكَ فَأَكْشِفُهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
باب : خواب میں عورت کا منہ کھولنا
ہم سے عبید اللہ بن اسماعیل نے بیان کیا ‘ ان سے ابو اسامہ نے بیان کیا ‘ ان سے ہشام نے ‘ ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‘ مجھے تم خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئیں ۔ ایک شخص تمہیں ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھائے لیے جارہا تھا ‘اس نے مجھ سے کہا کہ یہ آپ کی بیوی ہیں ‘ ان کے ( چہرے سے ) پردہ ہٹاؤ ۔ میں نے پردہ اٹھا یا کہ وہ تمہیں تھیں ۔ میں نے سوچا کہ اگر یہ خواب اللہ کی طرف سے ہے تو وہ خود ہی انجام تک پہنچائے گا ۔
تشریح :
یہی مرضی ہے تو ضرور پوری ہو کر رہے گی۔
یہی مرضی ہے تو ضرور پوری ہو کر رہے گی۔