‌صحيح البخاري - حدیث 7006

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ اللَّبَنِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي يَعْنِي عُمَرَ قَالُوا فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْعِلْمَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 7006

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : دودھ کو خواب میں دیکھنا ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو یونس نے خبر دی‘ انہیں زہری نے ‘ انہیں حمزہ ابن عبد اللہ نے خبر دی ‘ ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لا گیا اور میں نے اس کا دودھ پیا ۔ یہاں تک کہ اس کی سیرابی کا اثر میں نے انے ناخن میں ظاہر ہوتا دیکھا ۔ اس کے بعد میں نے اس کا بچا ہوا دے دیا ۔ آپ کا اشارہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف تھا ۔ صحابہ نے پوچھا آپ نے اس کی تعبیر کیا لی یا رسول اللہ ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علم ۔
تشریح : دودھ پینے کی تعبیر ہمیشہ علم وسعادت سے ہوتی ہے اللھم ارزقنا السعادۃ آمین دودھ پینے کی تعبیر ہمیشہ علم وسعادت سے ہوتی ہے اللھم ارزقنا السعادۃ آمین