كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ ﷺ فِي المَنَامِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَكَوَّنُنِي
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
باب : نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنا
ہم سے عبد اللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ابن الہاد نے بیان کیا ‘ ان سے عبد اللہ بن خباب نے بیان کیا ‘ ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ‘ انہو ں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا کیونکہ شیطان مجھ جیسا نہیں بن سکتا ۔
تشریح :
خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا ہو جانا بڑی خوش نصیبی ہے ‘ مبارک بادی ہو ان کو جن کو یہ روحانی دولت مبارکہ حاصل ہو ۔ اللھم ارزقنا شفاعۃ یوم القیمۃ آمین یا رب العالمین ۔
خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا ہو جانا بڑی خوش نصیبی ہے ‘ مبارک بادی ہو ان کو جن کو یہ روحانی دولت مبارکہ حاصل ہو ۔ اللھم ارزقنا شفاعۃ یوم القیمۃ آمین یا رب العالمین ۔