‌صحيح البخاري - حدیث 6996

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ ﷺ فِي المَنَامِ صحيح حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ تَابَعَهُ يُونُسُ وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6996

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنا ہم سے خالد بن خلی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے محمد بن حرب نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے زبیدی نے بیان کیا ‘ ان سے زہری نے بیان کیا ‘ ان سے حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ عنہ نے اور ان سے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھے دیکھا ا س نے حق دیکھا ۔ اس روایت کی متابعت یونس نے اور زہری کے بھتیجے نے کی ۔