كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ ﷺ فِي المَنَامِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَسَيَرَانِي فِي الْيَقَظَةِ وَلَا يَتَمَثَّلُ الشَّيْطَانُ بِي قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ قَالَ ابْنُ سِيرِينَ إِذَا رَآهُ فِي صُورَتِهِ
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
باب : نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھنا
ہم سے عبدان نے بیان کیا ‘ کہا ہم کو عبد اللہ نے خبر دی ‘ انہیں یونس نے ‘ انہیں زہری نے ‘ کہا مجھ سے ابو سلمہ نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ‘ آپ نے فرمایا کہ جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو کسی دن مجھے بیداری میں بھی دیکھے گا اور شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا ۔ ابو عبد اللہ ( حضرت امام بخاری رحمہ اللہ ) نے کہا کہ ابن سیرین نے بیان کیا کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی شخص آپ کی صورت میں دیکھے ۔
تشریح :
تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے ۔
تو وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہوں گے ۔