‌صحيح البخاري - حدیث 6991

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ التَّوَاطُؤِ عَلَى الرُّؤْيَا صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ أُنَاسًا أُرُوا لَيْلَةَ القَدْرِ فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ، وَأَنَّ أُنَاسًا [ص:32] أُرُوا أَنَّهَا فِي العَشْرِ الأَوَاخِرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «التَمِسُوهَا فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6991

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : خواب کا توارد یعنی ایک ہی خواب کئی آدمی دیکھیں ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم لیث بن سعد نے بیان کیا ‘ ان سے عقیل نے بیان کیا ‘ ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ‘ ان سے سالم بن عبد اللہ نے‘ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہ کچھ لوگوں نے خواب میں شب قدر ( رمضان کی ) سات آخری تاریخوں میں دکھائی گئی اور کچھ لوگوں کو دکھائی گئی کہ وہ آخری دس تاریخوں میں ہوگی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے آخری سات تاریخوں میں تلاش کرو ۔