‌صحيح البخاري - حدیث 6990

كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ المُبَشِّرَاتِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ المُسَيِّبِ: أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا المُبَشِّرَاتُ» قَالُوا: وَمَا المُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ: «الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6990

کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں باب : مبشرات کا بیان ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ‘ انہیں زہری نے ‘ کہا مجھ سے سعید بن مسیب نے بیان کیا‘ ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ نے فرمایا کہ نبوت میں سے صرف اب مبشرات باقی رہ گئی ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ مبشرات کیا ہیں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھے خواب
تشریح : جن کے ذریعہ بشارتیں ملتی ہیں ۔ اولیاءاللہ کے بارے میں آیت لھم البشریٰ فی الحیوۃ الدنیا میں ان ہی مبشرات کا ذکر ہے ۔ جس دن سے خدمت قرآن مجید وبخاری شریف کا کام شروع کیا ہے بہت سے مبشرات اللہ نے خواب میں دکھلائے ہیں ۔ جن کے ذریعہ بشارتیں ملتی ہیں ۔ اولیاءاللہ کے بارے میں آیت لھم البشریٰ فی الحیوۃ الدنیا میں ان ہی مبشرات کا ذکر ہے ۔ جس دن سے خدمت قرآن مجید وبخاری شریف کا کام شروع کیا ہے بہت سے مبشرات اللہ نے خواب میں دکھلائے ہیں ۔