كِتَابُ التَّعْبِيرِ بَابُ الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ مِنَ اللَّهِ، وَالحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ»
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
باب : اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زبیر نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ نے جو سعید کے بیٹے ہیں ‘ کہا کہ میں نے حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ کہا کہ میں نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ( اچھے ) خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں ۔
تشریح :
شیطان انسان کا بہر حال دشمن ہے وہ خواب میں بھی ڈرا تا ہے ۔
شیطان انسان کا بہر حال دشمن ہے وہ خواب میں بھی ڈرا تا ہے ۔