صحيح البخاري - حدیث 6962
كِتَابُ الحِيَلِ بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الِاحْتِيَالِ فِي البُيُوعِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ لِيُمْنَعَ بِهِ فَضْلُ الْكَلَإِ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6962
کتاب: شرعی حیلوں کے بیان میں باب : خرید و فروخت میں حیلہ اور فریب کرنا منع ہے ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہ ہم سے امام مالک نے، ان سے ابوالزناد نے، ان سے اعرج نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بچا ہوا بے ضرورت پانی اس لیے نہ روکاجائے کہ اس کی وجہ سے بچی ہوئی گھاس بھی بچی رہے( اس میں بھی حیلہ سازی سے روکا گیا ہے۔ )