‌صحيح البخاري - حدیث 6884

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ إِذَا أَقَرَّ بِالقَتْلِ مَرَّةً قُتِلَ بِهِ صحيح حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَقِيلَ لَهَا مَنْ فَعَلَ بِكِ هَذَا أَفُلَانٌ أَفُلَانٌ حَتَّى سُمِّيَ الْيَهُودِيُّ فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا فَجِيءَ بِالْيَهُودِيِّ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ وَقَدْ قَالَ هَمَّامٌ بِحَجَرَيْنِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6884

کتاب: دیتوں کے بیان میں باب : جب قاتل ایک مرتبہ قتل کا اقرار کرلے تو اسے قتل کردیا جائے گا مجھ سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم کو حبان بن ہلال نے خبردی، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کا سردوپتھروں کے درمیان میں لے کر کچل دیا تھا۔ اس لڑکی سے پوچھاگیا کہ یہ تمہارے ساتھ کس نے کیا؟ کیا فلاں نے کیاہے؟ کیا فلاں نے کیاہے؟ آخر جب اس یہودی کا نام لیاگیا تو اس نے اپنے سر کے اشارے سے( ہاں) کہاپھر یہودی لایاگیا اور اس نے اقرار کرلیا چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس کا بھی سر پتھر سے کچل دیاگیا۔ ہمام نے دو پتھروں کا ذکر کیا ہے۔