‌صحيح البخاري - حدیث 6832

كِتَابُ المُحَارِبِينَ مِنْ أَهْلِ الكُفْرِ وَالرِّدَّةِ بَابُ البِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ صحيح قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6832

کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمان سے لڑتے ہیں باب : اس بیان میں کہ غیرشادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبردی کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جلاوطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہوگیا۔
تشریح : ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔ ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔