‌صحيح البخاري - حدیث 6761

كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابُ مَا يَرِثُ النِّسَاءُ مِنَ الوَلاَءِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ أَوْ كَمَا قَالَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6761

کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں باب : ولاء کا تعلق عورت کے ساتھ قائم ہوسکتا ہے ہم سے آدم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے معاویہ بن قرہ اور قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی گھرانے کا غلام اسی کا ایک فرد ہوتا ہے، ” اوکما قال“