صحيح البخاري - حدیث 6760
كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابُ إِذَا أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ صحيح حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْطَى الْوَرِقَ وَوَلِيَ النِّعْمَةَ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6760
کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں باب : جب کوئی کسی مسلمان کے ہاتھ پر اسلام لائے تو وہ اس کا وارث ہوتا ہے یا نہیں ہم سے ابن سلام نے بیان کیا، کہا ہم کو وکیع نے خبردی، انہیں سفیان نے، انہیں منصور نے، انہیں ابراہیم نے، انہیں اسود نے، اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولاءاس کے ساتھ قائم ہوگی جو قیمت دے اور احسان کرے۔ ( آزاد کرکے)