كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابُ إِثْمِ مَنْ تَبَرَّأَ مِنْ مَوَالِيهِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تُعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُكِهَا عَلَى أَنَّ وَلَاءَهَا لَنَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُكِ ذَلِكِ فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ
کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں باب : جو غلام اپنے اصلی مالکوں کو چھوڑ کر دوسروں کو مالک بنائے( ان سے مولاۃ کرے) اس کے گناہ کا بیان ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک کنیز کو آزاد کرنے کے لیے خریدنا چاہا تو کنیز کے مالکوں نے کہا کہ ہم بیچ سکتے ہیں لیکن ولاءہمارے ساتھ ہوگی۔ ام المؤمنین نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا اس شرط کو مانع نہ بننے دو، ولاءہمیشہ اسی کے ساتھ قائم ہوتی ہے جو آزاد کرے۔