‌صحيح البخاري - حدیث 6756

كِتَابُ الفَرَائِضِ بَابٌ: الوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَمِيرَاثُ اللَّقِيطِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْوَلَاءِ وَعَنْ هِبَتِهِ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 6756

کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں باب : غلام لونڈی کا ترکہ وہی لے گا جو اسے آزاد کرے اور جو لڑکا واستہ میں پڑا ہوا ملے اس کا وارث کون ہوگا اس کا بیان۔ ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے اور ان سے ابن عمررضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاءکے تعلق کو بیچنے، اس کو ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔